حیدرآباد۔ 30اگسٹ(اعتماد نیوز) آج تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے طلبا کے لئے
این ٹی آر ہیلت یونیورسٹی میں ایمسیٹ میڈیکل کاؤسلنگ کا آغاز عمل میں آیا۔
جسکے لئے تلنگانہ کے طلبا کے لئے حیدرآباد کے جے این ٹی یو اور ورنگل
میں کاکتیہ یونیورسٹی میں کاؤنسلنگ جاری
ہے۔ جبکہ آندھرا پردیش کے طلبا کے
لئے وشاکھا پٹنم کے آندھرا یونیورسٹی اور تروپتی کے ایس وی یونیورسٹی میں
کاؤسنلنگ جاری ہے۔ اس مرتبہ میٹڈیکل کاؤنسلنگ کے لئے ایک نیا قانون عمل میں
لایا گیا جسکے تحت اگر مختص کردہ سیٹ کی منسوخی کی صورت میں ایک لاکھ
روپئے ادا کرنا ہوگا۔